افغانستان سے آنے والے ٹرکوں پر نئی پابندیاں

افغانستان سے آنے والے ٹرکوں پر نئی پابندیاں

طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے پاسپورٹ اورویزا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس سے قبل صرفٹرک ڈرائیوروں کے لیے پاسپورٹ ہونا لازمی تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) طورخم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات نےواضح کیا کہ پاکستانی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت کوئی بھی شہری طورخم بارڈرسے بغیر ویزے کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ ان میں ٹرک ڈرائیور اورپیدل چلنے والے لوگ شامل ہیں، جو پہلے ویزا کی شرط سے مستثنیٰ تھے۔

یاسر عرفات نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس پاسپورٹ اور ویزہ نہیں ہے انہیںپاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔