بابر اعظم کے فینز لئے بڑی خوشخبری
Shares
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ان کے پوائنٹس 836 سے کم ہو کر 829 رہ گئے ہیں، بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر ہیں، لیکن ان کے پوائنٹس میں ترقی ہوئی ہے اور وہ 818 سے 823 پر پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار اننگ کھیل کر اپنی رینکنگ بھی بہتر بنا لی ہے، وہ 3 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں، ہینری کلاسن 4 درجے ترقی پانے کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، ڈیوڈ وانر اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ساتویں، روہت شرما آٹھویں، راسی وان ڈیر ڈوسن نویں اور امام الحق 10 ویں نمبر پر ہیں۔ باولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کا کوئی بھی باولر شامل نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی اس فہرست میں 12 ویں پوزیشن پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے