سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بیگم کو مزید مشکلات کا سامنا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بیگم کو مزید مشکلات کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کو جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے ایک درخواست درج کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، غیرشرعی نکاح کیس ارجنٹ نوعیت کا کیس ہے، اگر غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد نہیں کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، اسلئے استدعا کی جاتی ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے۔

عدالت نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کیا ہے، سول جج قدرت اللہ نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کو 28 اکتوبر کو دلائل حاصل کرنے کی طلب کرلی ہے۔