توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت پر عدالت کا اہم فیلسہ
Shares

احتساب عدالت اسلام آباد نے قائد ن لیگ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی آج کی سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے تین درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے آج کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے ضم املاک کو بحال کرنے کی درخواست درج کی گئی، نیب کو نواز شریف کی ضم املاک کو بحال کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری کے لئے وارنٹ تھے جو عدالت میں پیش ہوئے، نیب کے مطابق نواز شریف کی گرفتاری درکار نہیں ہے، وارنٹ کا مقصد پورا ہو چکا ہے، نیب کے بیان اور دلائل کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں سرنڈر کر دیا۔
نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد بشیر نے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا، جج محمد بشیر نے نواز شریف کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کی ضمانت 10 لاکھ روپے میں منظور کر لی، نواز شریف حاضری لگانے کے بعد کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔