چین میں زلزلے کے جھٹکے
Shares

بیجنگ: چین میں 5.5 شدت کے زلزلے کا جھٹکا آیا ہے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، گانسو صوبے کی شمال مغربی کونٹی میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سی این سی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شمالی عرض البلد کے 39.43 ڈگری اور مشرقی طول البلد کے 97.28 ڈگری پر 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ اس سے جانی اور مالی نقصان کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا ہے۔