عوام لئے خوشخبری، گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
Shares

ایم جی موٹرز اور 'کیا' کے بعد اب پاکستان میں گاڑیوں کی تخلیق کنندہ کمپنی ٹویوٹا نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 1300 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، 1500 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ 1600 سی سی گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح 1800 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے، جبکہ آئی ایم وی ون کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔
آئی ایم وی تھری کی قیمت میں 4 لاکھ سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ فورچونر سیریز گاڑیوں کی قیمت میں 10 لاکھ 90 ہزار سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے