پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف مِل گئی
Shares

اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج بابر علی نے غیر قانونی بھرتی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق اراکین اسمبلی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں
ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزموں میں سے ملک لیاقت، اعظم خان، اور شفیع اللہ کو غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، ملزموں نے 24 کلاس فور ورکر غیر قانونی بھرتی کئے ہیں
اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 43 لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق ممبران کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا