کپتان بابر اعظم نے افغانوں کا دل جیت لیا
Shares

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کو شکست دینے والی افغانستان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو تحفہ دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان بابر اعظم کی افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو تحفہ دیتے ہوئے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کے اوپنر رحمن اللہ گرباز کی جارحانہ بلے بازی نے پاکستانی باؤلرز اور فیلڈرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور باآسانی رنز بنائے۔