افغانستان کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم نئی مشکل میں پڑ گئی
Shares

آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے نیا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ اب قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے چاروں میچز جیتنا ہوں گے۔
قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ جمعہ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف، 9واں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت چاروں ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش 7ویں نمبر پر ہے اور انگلینڈ ناقص کارکردگی کی وجہ سے سب سے نیچے ہے۔
جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم نے 4 میچ کھیلے اور 3 میں فتح اور 1 ہار ریکارڈ کی۔