پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے بڑی خوشخبری
Shares

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور پلیئر ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب ملے گا۔
کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہوں گی۔ چوتھا اور پانچواں انتخاب بالترتیب پشاور زلمی اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز کریں گے، جبکہ گزشتہ دو ایڈیشنز کی فاتح لاہور قلندرز چھٹے پک کے ساتھ پہلے راؤنڈ سے باہر ہوں گی۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔ زیادہ مساوی پک آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز کے پاس ہر زمرے کے پہلے راؤنڈ میں پہلا انتخاب ہوگا۔