حکومت کا جنوری کے آخر تک تعلیمی ادارہ بند کرنے کا اعلان
Shares

لاہور: سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو اگلے سال جنوری کے آخر تک سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں اور تمام تعلیمی اداروں کے لیے ہفتہ وار دو دن کی تعطیل کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے میں سموگ سے نمٹنے کے لیے عدالت کی مداخلت کی درخواستوں پر ہفتے کو جاری ہونے والے تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں یہ ہدایات جاری کیں۔
حکم نامے میں تسلیم کیا گیا کہ نگران پنجاب حکومت نے عدالتی ہدایات کے مطابق "ہفتے کے روز اسکول اور کالج بند رکھنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا تھا"۔