پاکستان میں انتہائی بڑی دریافت

پاکستان میں انتہائی بڑی دریافت

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر سجاول میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سجاول کے علاقے شاہ بندر میں پی پی ایل (پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ) اور ماڑی پیٹرولیم کے مشترکہ کنوؤں سے تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ ان کنوؤں سے یومیہ 13.69 ملین معیاری مکعب فٹ گیس کی پیداوار متوقع ہے۔

پی ایس ایکس (پاکستان اسٹاک ایکسچینج) نے ایک بیان میں بتایا کہ کنوؤں سے یومیہ پیداوار میں 236 بیرل خام تیل شامل ہوگا جب کہ شاہ بندر کے علاقے میں یہ دوسرا موقع ہے کہ تیل اور گیس ملی ہے۔

گزشتہ ماہ، سندھ میں، زن بلاک کنویں 11 میں گیس کی ایک اہم دریافت ہوئی تھی، جس کا بہاؤ 11 MMSCFD (ملین میٹرک سٹینڈرڈ کیوبک فٹ فی دن) تھا، اور ماری پیٹرولیم نے تیل کی تلاش میں 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا تھا۔