ڈالر کی قیمت میں گراوٹ

ڈالر کی قیمت میں گراوٹ

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز، پاکستانی روپے کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور 285.90 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

پیر کو دوپہر کے قریب، روپے کے مقابلے میں انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے 0.21 فیصد کی کمی ہوئی اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور یہ فروخت کے لیے 287.50 روپے اور خریدنے کے لیے 284.50 روپے میں دستیاب تھا۔