پنجاب میں اہم ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 7 دہشتگرد گرفتار
Shares

پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائیاں صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئیں جن میں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اور ساہیوال شامل ہیں۔ ٹی ٹی پی کا بااثر کمانڈر سلمان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 1,136 کومبنگ آپریشنز میں 132 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 46,467 سے پوچھ گچھ کی گئی۔