سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے
Shares
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسٰی آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملک کے 29ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ انہوں نے 5 ستمبر 2014 کو جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔