وزیر اعظم کاکڑ کا بڑا مطالبہ
Shares
ریاض میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے پاکستان کے مطالبے کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے عوام تک بلا تاخیر انسانی امداد پہنچانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضے کو اجاگر کرتے ہوئے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کو "فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم" کا ذمہ دار ٹھہرایا اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا۔