پی ایم ایل این کا انتخابات کے متعلق اب تک کا سب سے بڑا قدم

پی ایم ایل این کا انتخابات کے متعلق اب تک کا سب سے بڑا قدم

2024 کے انتخابات سے قبل بلوچستان میں اہم سیاسی اتحاد بننے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا جلد بلوچستان کا دورہ متوقع ہے اور اس سے صوبے میں بڑا سیاسی اتحاد قائم ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔

اتحاد کے بعد توقع ہے کہ یہ تینوں جماعتیں بلوچستان میں مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گی اور مستقبل کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال وزیراعلیٰ بنائے جانے کی شرط پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں، اتحاد بنانے سے قبل جے یو آئی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط پہلے ہی رکھ دی تھی۔