سردیوں میں پہاڑوں پہ جانے والے افراد کے لئے انتہائی اہم خبر
Shares
ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں کے لیے موسم اور سفری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاح مری اور دیگر شمالی علاقوں کی سیر پر جانے سے پہلے موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔
ضروری خوراک، دوا اور پانی ساتھ رکھیں سیاح گرم کپڑے پہننا یقینی بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کو اچھی طرح چیک کریں، ایندھن کے ٹینک کو بھر لیں۔