عدالت کا فواد چوہدری کے متعلق بڑا حکم

عدالت کا فواد چوہدری کے متعلق بڑا حکم

مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے جیل میں درج مقدمے میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ ہفتہ کو ڈیوٹی جج جوڈیشل راؤ اعجاز احمد نے سماعت کی۔

فواد چوہدری آبپارہ تھانے میں درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی فواد چوہدری کو ان کے خلاف کرپشن کیس کی تفتیش کا حصہ بنانا چاہتا ہے، عدالت سے

استدعا ہے کہ حکام ان سے جیل میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے۔ عدالت نے آئی او کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکام کو فواد چوہدری سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔