سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی
Shares
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 آئی بی اوز کیں۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے اپنی کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر ندیم سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پانچ ڈیٹونیٹرز، دو دستی بم، دو آئی ای ڈی بم، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔