پی ٹی آئی نے اہم سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرا دی
Shares

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق سابق ایم این اے میاں مظہر شاہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات رہے۔
مظہر شاہ نے بیرسٹر سردار شاہ کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، پی ٹی آئی کی اس تقریب میں سابق ایم پی اے ظہور شاہ، ادریس خٹک، عاقب اللہ خان، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔