بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری

کینیڈین حکومت نے دنیا بھر سے لاکھوں غیر مقیم افراد کو ملک میں مستقل رہائش کی سہولیات کی پیشکش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے ملک میں نئے آنے والوں کی تعداد میں اضافے کے اپنے ہدف کو اگلے تین سال تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر امیگریشن مارک ملر نے پارلیمنٹ میں نئے اہداف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2026 تک 5 لاکھ نئے آنے والے ملک میں مستقل رہائش حاصل کر سکیں گے۔

کینیڈا میں امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے مستقبل کے امیگریشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نئے آنے والوں کی تعداد میں اضافے کو اگلے تین سالوں تک لاگو کیا جائے گا۔

تاہم ان کی تعلیم اور مہارت میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ مارک ملر نے ذکر کیا کہ کینیڈا 2026 تک 500,000 نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہے گا۔ حکومت کا مقصد 2023 میں 465,000 افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنا ہے، 2024 میں 485,000، اور 2025 تک 500,000 افراد تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ہدف کم نہیں تھا تین لاکھ سے زیادہ