ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ملکی زر مبادلہ کی منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 39 پیسے مہنگا ہو کر 284.70 روپے تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 280 روپے 57 پیسے تھا جب کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسی شرح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں تقریباً 4 روپے کا اضافہ ہوا اور صرف دو ہفتوں کے دوران اس میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔